یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپنجگور و مند میں فائرنگ سے ایک ہلاک ایک اہلکار زخمی

پنجگور و مند میں فائرنگ سے ایک ہلاک ایک اہلکار زخمی

پنجگور(ہمگام نیوز) پنجگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار کو ذخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پنجگور کے علاقے تا ر افس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ملک وارث کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی کوہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔مند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ‘ لیویز ذرائع کے مطابق مند بلو میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے صدام ولد بیت اللہ سکنہ بلو مند کوقتل کردیا اورفرارہوگئے ‘ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز