Homeخبریںپنجگور: کمسن لڑکا نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء

پنجگور: کمسن لڑکا نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایک کمسن لڑکے کو اغواء کرلیا۔

لاپتہ لڑکے کی شناخت قابوس ولد اسلم بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم اغواء کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ پنجگور میں کچھ روز قبل بھی ایک چار سالہ بچے قدیر کو بھی اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

Exit mobile version