سه شنبه, جون 10, 2025
Homeخبریںپنجگور کے علاقے تسپ میں بڑے ملٹری جارحیت کی اطلاعات

پنجگور کے علاقے تسپ میں بڑے ملٹری جارحیت کی اطلاعات

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور کے علاقے تسپ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں پاکستانی قابض فوج کی بڑی غیر معمولی نقل و حمل دیکھی جارہی ہے، قابض فوج کے دستے کئی گاڑیوں کے کانوائے پر مشتمل اور بڑی تعداد میں علاقے کے اندر موجود ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس ممکنہ فوجی جارحیت کے لئیے پاکستانی قابض فوج کی طرف سے تمام علاقے کی فضائی نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جارہی ہے، ماضی میں بھی پاکستانی قابض فوج نے ہمیشہ بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بنا کر اجتماعی سزا کے تحت انکو گرفتار اور غائب کردیا ہے، مزید براں علاقائی ذرائع اس ممکنہ جارحیت میں بھی یہی خدشات ظاہر کررہے کہ علاقے میں رہنے والے عام بلوچوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستانی قبضے کے خلاف بلوچستان میں جاری آزادی کی جنگ میں پنجگور میں ہمیشہ فوجی جارحیت اور قابض فوج پر حملوں کی رپورٹس آتی رہیں ہیں اور پنجگور آزادی کی جنگ میں ایک پرتشدد خطے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز