Homeخبریںپنچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری زخمی

پنچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری زخمی

پنوج (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 6 مئی جمعہ کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوچ کے ایک” نقل و حمل” کے مرکز میں ایک کار پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو بلوچ شہری زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔
زخمیوں میں سے ایک کی شناخت “اسماعیل حسین بر” جو کہ جلگہ چاہ ہاشم کے علاقے گرون گاؤں سے ہے، کی شناخت ہو گئی ہے دوسرا اس کا کم سن بچہ ہے ـ
ان شہریوں پر حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسماعیل کا شمار جلگہ علاقے کے معتمدین میں ہوتا ہے اور بااثر شخصیت ہیں ـ
رپورٹ کے مطابق ہنگامی امدادی ٹیم نے ان شہریوں کو ایرانشہر کے ہسپتال میں منتقل کیا ہے ـ

Exit mobile version