Homeخبریںپوتین کا روس کی حفاظت کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا...

پوتین کا روس کی حفاظت کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا عندیہ

 

ماسکو ( ہمگام نیوز ) ریپلیکنز قانون سازوں نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسکو کی جانب سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں کے بارے میں واضح جواب دیں۔ ری پبلیکن ارکان کانگریس نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بیانات روس کو جوہری ہتھیار بنانے کے بعد اسے روکنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔
امریکی قانون سازوں کی طرف سے یہ بیان روسی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو ماسکو اپنے تحفظ کے لیے ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرے گا۔ صدر ولادی میر پوتین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اپنی بقا کو لاحق خطرے کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔
پوتین نے کہا تھا کہ روس سے کسی کو جوہری ہتھیاروں کا خطرہ نہیں ہے۔ جمعے کو پیٹرزبرگ اکنامک فورم میں اپنی تقریر میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر روس اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔

صدر پوتین نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ’’کہ جو بھی ایسا کرے گا وہ سرخ لکیریں عبور کرے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف اقتصادی جنگ کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی معیشت نے مغربی پابندیوں کا ’بے مثال‘ طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔ پوتین نے مزید کہا کہ ان کا ملک پابندیوں کے باوجود مثبت نتائج حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نے 3 ماہ کی مغربی پابندیوں کے بعد مہنگائی کی لہر سے چھٹکارا حاصل کیا‘‘۔ دوسری طرف روسی مرکزی بینک میں شرح سود کو 7 فیصد تک کم کرنے کا بھی اظہار کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ روس نے مہنگائی کی لہر پر قابو پا لیا ہے۔
پوتین نے کہا کہ معاشی نظام کو ضربوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ فوڈ چینز خراب ہو رہی ہیں۔ مغرب نے معاشی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے رقم چھاپنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ یوکرین میں فوجی آپریشن سے قبل ہوا جس نے افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں خوراک بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version