نیویارک(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین نہیں لگ جاتی تب تک کورونا کی وبا ختم نہیں ہو گی۔
ڈبلیو ایچ آو کے ماہرین نے متعدد ممالک کے سربراہان کو یہ خبردار کیا ہے کہ اگر ویکسین لگوانے کا عمل اس طرح سست رہا تو کرونا وائرس کو بھی ختم ہونے میں بہت وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے اور یہ وبا اسی وقت ختم ہو گی جب 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 26 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے جبکہ یورپ میں 36.6 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی اور 16.9 فیصد کو دوسری خوراک بھی لگ چکی ہے۔
ہانس کلوج نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ تشویش کورونا کی نئی اقسام کی وجہ سے ہے ان کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر بھارتی قسم بی1617 ایک دوسری قسم بی117(برطانوی قسم) سے زیادہ پھیلتی ہے۔ کورونا کی انڈین قسم 53 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ تاہم دنیا بھر میں نئے کیسز اور اموات میں گذشتہ پانچ ہفتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔