Homeخبریںپچھلے 15 دنوں سے دھرنا پر بیٹھے ہیں انتظامیہ جائر مطالبات سننے...

پچھلے 15 دنوں سے دھرنا پر بیٹھے ہیں انتظامیہ جائر مطالبات سننے کے بجائے طلبہ کو مزید اذیت میں مبتلا کر رہی ہے ـ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور

بہاولپور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسٹوڈنٹس بھاولپور کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہم پچھلے 15 دنوں سے جامعہ کے اندر دھرنا دیئےبیٹھے ہیں جامعہ انتظامیہ ہمارے جائز مطالبات کو سُننے کے بجائے طلبا کو مزید ازیت میں مبتلا کرنے پہ تُلی ہوئی ہے اور ھم نے کئیمرتبہ جامعہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ اس طرح کے حربوں سے ہم کبھی بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے بیان جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کے آج بمورخہ 10 اکتوبر کو جامعہ کے انتظامیہ اور فیکلٹی ہراسمنٹ کے تسلسل کوبڑھاتے ہوئے بلوچستان کے طلبا کو فون کالز کرکے انہیں ڈپارٹمنٹ بلا کر یہ کہا کہ آپ اس اپلیکیشن پر لکھ کر دیں کہ آپ احتجاجیدھرنے میں نہیں جائیں گے اگر آپ اس احتجاجی دھرنے کا حصہ بنے تو پھر ڈپارٹمنٹ میں داخلے پر پابندی لگادیں گے کچھ طلبا کویہاں تک کہا گیا کہ وہ یہ لکھیں کہ جامعہ اسلامیہ میں بلوچستان کے لئے کسی بھی طرح کا کوئی مخصوص نشست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت طلباء جامعہ کے سبھی اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ہمیں محسوس ہوتا چلا آ رہا ہے کہجامعہ کے اساتذہ اپنے فرض اور زمہ داری سے دستبردار ہوگئے ہیں جو کہ قابل افسوس عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر اساتذہ ہماری ہمدردی اور اظہار یکجہتی نہیں کرسکتے تو کم از کم ان غیر اخلاقیکاروائیوں کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں اپنے بیان کے آخر میں کہا جامعہ انتظامہ طلبا سے انتقامی کاروائیاں فوری طور پر بند کرے بصورت دیگر احتجاج کو نئی رخدینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

Exit mobile version