پہرہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دزاپ میں آج، جمعہ، 22 اگست، 2025 کو دوپہر کے وقت، دو فوجی گاڑیوں پر مسلح افراد نے پہرہ کے اطراف دامن میں حملہ کیا، اور سرکاری میڈیا کے مطابق، اس حملے میں کم از کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دو فوجی گاڑیاںوں پر جو دامن کے شاھراہ پر گشت کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور گاڑیوں کے رکنے کے بعد وہ فوجیوں کے ہتھیار بھی لے گئے۔
ایرانی سکیورٹی اداروں سے وابستہ میڈیا نے پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک سرکاری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد سرکاری میڈیا کی رپورٹ کردہ تعداد سے زیادہ ہے۔
دامن کے علاقے سے مقامی ذرائع کے مطابق دامن کے علاقے اور گردونواح کے پہرہ علاقے میں اور شہر کی سڑکوں اور داخلی راستوں پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کی اشاعت کے وقت تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


