Homeخبریںپہلے خونی جمعہ کی چلم پر کردستان فریڈم پارٹی کا بلوچستان شہدا...

پہلے خونی جمعہ کی چلم پر کردستان فریڈم پارٹی کا بلوچستان شہدا کے خاندان ساتھ اظہار یکجہتی

سنندج ( ہمگام نیوز) کردستان آزادی پسند پارٹی کردستان فریڈم پارٹی نے اپنی جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے ایران کے زیر قبضہ اور مظلوم قوموں کے غیرت مند فرزندو! آزادی کے متلاشی اور حق، انصاف اور آزادی کے لیے لڑنے والو!

 

11 نومبر بروز جمعہ چلم کے دن زاہدان کے خونی جمعہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اور ہم آہنگی کے لیے اور قابض ایران کے ظلم اور قبضے کے خلاف بلوچستان کے فرزندوں کی بغاوت کی حمایت اور یکجہتی کا اعلان کرنے کے لیے، آزادی پسندوں کی ملک گیر بغاوت کے تسلسل کے طور پر؛ ہم، ایران کی مظلوم اور قابض اقوام کی جماعتیں اور تنظیمیں، ہم تمام اقوام کے فرزندوں کو تمام شہروں میں بیک وقت مظاہرے کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

 

آئیے جمعہ کے دن اپنے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مظلوم قوموں کی قومی بغاوت کے شہداء کی روحوں کو مسرور کریں اور ان کی نظریہ آزادی کو جاری رکھیں۔ ایران ہمارا اصل دشمن ہے۔

ہماری قوم کو آزاد کرنے کا واحد راستہ جنگ آزادی ہے ـ

 

 

Exit mobile version