کوئٹہ (ہمگام نیوز) سات سال قبل اغوا ہونے والا دوست محمد کے لواحقین نے اپنے پیارے کی بازیابی کے لیے اپیل کی ہے.
تفصیلات کے مطابق دوست محمد ولد صالح محمد کے لواحقین نے ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں.
دوست محمد پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی ہے، جن کو 12 فروری 2012 کوکراچی ائیر پورٹ کے حدود سے
قابض پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر حراست میں لے کر اغوا کرلیا تھا.