چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںپیشامگ: عمائدین اور بلوچ علمائے کرام کی ثالثی میں دو بلوچ خاندانوں...

پیشامگ: عمائدین اور بلوچ علمائے کرام کی ثالثی میں دو بلوچ خاندانوں کے درمیان جاری تنازعات کا تصفیہ

پشامگ(ہمگام نیوز ) اطلاع مطابق بروز منگل کو سرباز شہر کے علاقے کوہون سے تعلق رکھنے والے “سعیدی” اور پشامگ کے ککدانی خاندان کے درمیان جاری تنازعہ کو بلوچ بزرگان دین اور عمائدین نے جامع مسجد منقعدہ بلوچی دیوان کے ذریعے حل کر دیا ۔

کہا جاتا ہے کہ ان خاندانوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل اختلافات اور تناؤ پیدا ہوا تھا اور گزشتہ روز علماء کرام اور معتمرین کی ثالثی سے ان دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کر لی اور ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ وہ کسی قسم لڑائی نہیں کریں گے اور نہ ہی آئندہ کسی اختلاف کو ہوا دیں گے ۔

 

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز