پیشن ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج شام کے وقت پاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ ڈاکٹر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے علاقے پیشن میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت “شاکر مراد کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ مقبوضہ بلوچستان کے شہر تمپ کے علاقے نظر آباد سے ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شیزدان پیشن کے علاقے میں مسلح افراد نے اس کے کام کی جگہ پر فائرنگ کرکے اسے قتل کرنے کے بعد فوراً ہی وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اسماعیل کا شمار ان پڑھے لکھے بلوچوں میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریباً پانچ سال قبل سیاسی وجوہات کی بناء پر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پیشن میں سکونت اختیار کر لی تھی۔