سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپی آئی اے کے طیارے کو افغان حکام نےکابل ائیرپورٹ پر اڑان...

پی آئی اے کے طیارے کو افغان حکام نےکابل ائیرپورٹ پر اڑان بھرنے سے روک دیا

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ اڑان بھرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے تفصیلات مطابق افغانستان نے اسلام آباد سے آج صبح کابل پہنچنے والی پرواز کو دوبارہ اڑان کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔کابل سے اسلام آباد واپسی کے لیے 162مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق افغان حکام جہاز سے مسافروں کو اترنے بھی نہیں دے رہے۔پی آئی اے کے اے 3ٹوئنٹی طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے بڑے رن وے پر بڑے طیارے معمول کے مطابق اڑان بھر رہے ہیں۔جہاز میں 162مسافر سوار،افغان حکام جہاز سے مسافروں کو اترنے بھی نہیں دے رہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز