یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںچابهار میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک شہری زخمی

چابهار میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک شہری زخمی

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چابهار سے بریس جانے والی ساحلی شاہراہ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک سوختبر گاڑی اور سمند کار کے درمیان تصادم کے بعد سوختبر گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ سمند گاڑی کا ایک مسافر معمولی زخمی ہو گیا۔

جان بحق ہونے والے سوختبر کی شناخت سعید جدگال
کے نام سے ہوئی ہے، جو دشتیاری کے گاؤں کلرائی کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور جائے حادثہ پر امدادی و فائر بریگیڈ سہولیات نہ ہونے کے باعث گاڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئیں۔ سوختبر گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

سیستان و بلوچستان میں روزگار کے مواقع کی شدید کمی کے باعث سوختبری بہت سے بلوچ شہریوں کے لیے مجبوری کے طور پر واحد ذریعہ معاش بن چکی ہے۔ یہ انتہائی خطرناک پیشہ نہ صرف ٹریفک حادثات بلکہ بعض اوقات قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا بھی شکار بنتا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز