یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںچابہار، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں تین سرکاری افسران گرفتار

چابہار، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں تین سرکاری افسران گرفتار

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 23 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار کے فری زون علاقے میں کے تین سرکاری افسران کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے خفیہ ادارے نے گرفتار کر لیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے چابہار فری زون سے تین بلوچ سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے ایک بلوچ افسر کو چار بار حراست میں لیا ہے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت فری زون کے ڈائریکٹر عبدالرحیم کردی، سیاحت کے ڈائریکٹر محمد اکبر چاکرزہی، ٹیکنیکل اور انفراسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ابوالقاسم اسدی اور ڈپارمنٹ کے قانونی افسر محترمہ بردستانی کی ہے۔

شائع شدہ رپورٹس کے مطابق ان لوگوں کی “ممکنہ شکایات اور خلاف ورزیوں” کے معاملے کی تحقیقات کے بعد فوری طور پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے ـ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ لوگ عارضی حراست میں ہیں۔

بلوچستان میں دو دیگر سابق سینئر ایگزیکٹوز کی گرفتاری کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ سپاہ انٹیلی جنس تنظیم کے تعلقات عامہ نے اپنی رپورٹ میں چاکرزہی، اسدی اور محترمہ بردستانی کی گرفتاری کی خبر شائع نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز