شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںچابہار، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں تین سگے بھائی جبری لاپتہ

چابہار، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں تین سگے بھائی جبری لاپتہ

چابہار (ہمگام نیوز) قابض ایرانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر تین بلوچ شہری کو حراست کے بعد جبری لاپتہ کیے گئے اور ان میں سے ایک کو فائرنگ کے دوران زخمی کر دیا گیا۔

ذرئع کے مطابق 1 فروری 2026 کو قابض ایرانی فورسز نے کمب میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، فائرنگ اور تشدد کے ذریعے تین بلوچ شہریوں کو جبری لاپتہ کردیا۔ اس دوران ایک کو گولی لگنے سے زخم ہوگیا۔

لاپتہ ہونے والے تینوں بلوچ شہریوں کی شناخت مختار حوت ولد دادمحمد،حمزہ حوت ولد دادمحمد، نظیراحمد حوت ولد دادمحمد، تینوں رہائشی چابہار کے رہائشی بتایا جاتے ہے۔

ایک حکومت سے وابستہ میڈیا نے تصویریں رپورٹ کے ذریعے تینوں بلوچ شہریوں کو “مسلح چور” قرار دیا اور ان کا ٹیلی ویژن پر نشر شدہ اعترافی ویڈیو جاری کیا، جو اہلِ خانہ کے مطابق، چھاپے کے بعد زندہ ہونے کی پہلی نشانی تھی۔

ویڈیو کے نشر ہونے کے بعد، تینوں بھائیوں کی والدہ نے ایک ویڈیو جاری کر کے حکومتی میڈیا کی روایت کی تردید کی اور کہا کہ ان کے بچے چور نہیں بلکہ مالباخطہ ہیں، جنہوں نے ۱۱ سال سے قانونی راستوں سے اپنی املاک اور حقوق واپس حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ والدہ نے مزید کہا کہ عدالتی کیس کے باوجود بھی کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نشر شدہ اعترافات زبردستی، تشدد اور وکیل کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے، اور ان کا نشر کرنا ملزمان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اہلِ خانہ نے ان تینوں کے زبردستی نشر کیے گئے اعترافات اور حکومتی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز