چابہار(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق چابہار کے علاقے کمب اور ہوت آباد میں بلوچ شہریوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے بعد سرکاری محکموں نے بلوچ عوام کی آبائی زمینوں پر قبضہ کرکے انہیں غیروں کے حوالے کردیا ہے۔
تصویریں اور وڈیو میں ایک بلوچ رہائشی کا کہنا ہے کہ ’’کمب اور ہوت آباد دیہات کے لوگوں کی تمام آبائی زمینوں پر حکومت نے قبضہ کر لیا ہے اور ان رہائشیوں کے مکانات کو تباہ کرنے کے بعد انہیں تعمیرات کے لیے غیر مقامی لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب کہ ان لوگوں کے پاس اب رہنے کی جگہ نہیں ہے۔” ان کے پاس کہیں بھی رہنے کے لیے بھی نہیں ہے۔”
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں زاہدان اور چابہار میں مقامی بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو حکومتی محکموں اور فوجی دستوں کی جانب سے سیاسی اور سیکیورٹی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد رہائشی اور زرعی زمینوں پر قبضہ کیا گیا جن کی رپورٹس ہر وقت سامنے آتی رہی ہیں ۔
جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شہروں کے مضافات میں منتقل کرنے اور ان علاقوں کے مکینوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔