Homeخبریںچابہارمیں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

چابہارمیں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کی شام کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے چابہار شہر سے گرفتار کیا تھا اور ابھی تک اس کی حراست کی صحیح حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس شہری کی شناخت کسرکند شہر سے تعلق رکھنے والے مسلم غلامی‘ بتایا گیا ہے۔ جو کہ چابہار میں رہائش پزیر ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب لوگ کسی گلی میں اجتجاج کے لیئے اکھٹا ہو رہے تھے اور مہسا امینی کے قتل اور پولیس کے ہاتھوں 15 سالہ بلوچ لڑکی کی عصمت دری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

Exit mobile version