شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںچابہار: بحر بلوچ میں دو سگی بہنیں ڈوب کر جانبحق ہوگئے

چابہار: بحر بلوچ میں دو سگی بہنیں ڈوب کر جانبحق ہوگئے

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات مطابق گزشتہ روز اتوار کو شام کے وقت چابہار بریس محور پر بلوچستان میں آئے ہوئے دو مسافر شہری لاپرواہی کے باعث سمندر میں ڈوب گئے۔
دونوں بہنیں بتائی جاتی ہیں اور گلابی جھیل کے درمیان سمندر کی لہروں میں پھنس گئی تھیں ۔
یہ واقعہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا اور ایمرجنسی اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیجے جانے کے باوجود وہ کچھ نہ کر سکے اور دونوں بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔

اس واقعے میں تین دیگر افراد جو ڈوبے ہوئے بہنوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے گہرے پانی میں ان کے دم گھٹنے لگے اور انہیں ایمرجنسی اہلکاروں نے نکال کر ہسپتال پہنچا کر فوری طبی امداد مہیا کیا گیا ـ
واضح رہے کہ بلوچستان کے ’عظیم سمندر‘ میں تیز لہروں کی وجہ سے تیراکی ممنوع ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ اس علاقے میں نیول ریسکیو اہلکار بھی تعینات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز