شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںچابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل...

چابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ہفتہ کو چابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے چاقو سے وار کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا ۔

مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے اس شخص کی شناخت خاش کے گاؤں گونیچ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عبدالمالک بامری کے نام سے ہوئی۔
حالوش کے ذرائع کے مطابق، “ہفتے کے روز، اس شہری پر چابہار شہر میں اپنے دو دوستوں کے ساتھ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور نامعلوم افراد کی جانب سے چاقوؤں کے وار سے اسے شدید زخمی کردیا گیا جس سے وہ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی ۔
خبر ملنے تک حملہ آور کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں، کہا جا رہا ہے کہ قتل کا مقصد انتقامی کارروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز