چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چابہار شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ٹریول ٹینٹ پر حملہ اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 32 سالہ نعیم اربابی ولد اعظم ساکن ایرانشہر بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے نعیم کے ٹریول ٹینٹ پر حملہ کیا جو اس نے لیپار ہوٹل کے قریب اور گلی کے کنارے باغات میں سے ایک کے اندر لگایا تھا ، سر پر گولی لگنے سے وہ جانبحق ہوگیا۔
خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور حملہ آوروں کے فرار ہونے کے بعد تھانہ آزاد علاقہ کی پولیس نفری موقع پر پہنچی اور واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔