چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںچابہار میں ہاؤسنگ اتھارٹی نے قابض ایرانی فورسز کے ہمراہ کئی بلوچ...

چابہار میں ہاؤسنگ اتھارٹی نے قابض ایرانی فورسز کے ہمراہ کئی بلوچ شہریوں کے مکانات مسمار کر دیا

چابہار(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز منگل کی صبح ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے عملے نے قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ چابہار کے علاقے رمین میں بلوچ شہریوں کے متعدد رہائشی مکانات کو بغیر کسی عدالتی حکم نامہ کے بلڈوزر کرکے تباہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے نواحی علاقے رمین میں ل ہاؤسنگ اتھارٹی نے قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر بلوچ شہریوں کے کئی گھروں کے صبح کے وقت بلڈوزر کرکے انہیں تباہ کر دیا ۔

 

جن شہریوں کا گھر تباہ ہوا ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ “صبح ہم اپنے بچوں کو اسکول لے کر گئے، جب ہم واپس آئے تو دیکھا کہ ہمارا گھر تباہ ہو چکا ہے، اب ہم پناہ کے بغیر کیا کریں، خدا ان کے گھر کو تباہ کرے۔”

 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں قابض ایرانی حکومت اور عسکری قوتوں کی جانب سے سیاسی اور سیکورٹی اہداف کی پیش قدمی کے ساتھ بلوچ مقامی لوگوں کے رہائشی مکانات کو تباہ کرنے کے حوالے سے متعدد رپورٹس اور دستاویزات شائع ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بلوچ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز