چابہار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ چابہار سے یکم اگست 2025 بروز جمعہ قصر قند شہر کے علاقے کاجو کے گاؤں گردک سے دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی فورسز نے چابہار کے فری زون کے داخلی راستے سے بغیر کسی الزام یا عدالتی وارنٹ کے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت حافظ “منصور بلوچ”ولد کریم بخش قاسمی راسک دینی درسگاہ کا طالب علم اور قرآن خوان کا طالب علم اور گاؤں کی مسجد کا امام رہ چکاہے۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں بلوچ شہریوں کو بغیر جوڈیشل وارنٹ کے گرفتار کیا گیا تاور چابہار میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی فورسز کے مطابق، انہیں گرفتاری کے چند گھنٹے بعد زاہدان میں انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔”
اس رپورٹ کے لکھے جانے تک ان دونوں بلوچ شہریوں کی گرفتاری کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔















