Homeخبریںچاغی ، بجلی کے اوور بلنگ کیخلاف قومی شاہراہ پر احتجاج ،...

چاغی ، بجلی کے اوور بلنگ کیخلاف قومی شاہراہ پر احتجاج ، روڈ بلاک

دالبندین (ہمگام نیوز) چاغی کے علاقے یک مچھ کے رہائشیوں نے بجلی کے اوور بلنگ کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ بند کر کے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے کیسکو دالبندین کے اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا ۔ بجلی کے بلز ہاتھ میں لیے یک مچھ کے مکین کیسکو کے خلاف سراپا احتجاج رہیں ۔ جنہوں نے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک بھی روک دی ۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ایک طرف سیلابی صورتحال کے باعث پچھلے ایک ہفتے سے یک مچھ کی بجلی معطل ہے جبکہ دوسری جانب کیسکو اہلکار جان بوجھ کر خودساختہ ریڈنگ کر کے لوگوں کو بھاری بلز بھیج رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دالبندین کیسکو کے کلرکس لائن مین اور لائن سپرنٹینڈنٹ کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک بن گئے ہیں ان سے کوئی پوچھے کہ اتنا پیشہ کہاں سے آیا ۔

ان کا کہنا تھا وہ جب کیسکو دالبندین کے دفتر جاکر اوور بلنگ کی شکایت کرتے ہیں تو انھیں دھتکارا جاتا ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، ایم پی اے میر محمد عارف محمد حسنی اور کیسکو حکام سے صورتحال کا نوٹس ے کر کیسکو دالبندین کے کرپٹ اور کمیشن خور اہلکاروں کے فوری ے تبادلے کا مطالبہ کیا ۔

Exit mobile version