چاغی (ہمگام نیوز) چاغی افغان مہاجرکیمپ گردی جنگل میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک لڑکی کو قتل کردیا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں گزشتہ روز غریت کے نام پر ایک لڑکی مستماہ ( ش ر) کو قتل کر دیا گیا۔

مقتولہ لڑکی کے بھائی سید محمد ولد باچا خان جو مبینہ طور پر قتل میں ملوث ہیں اسے گرفتار کرکے چاغی تھانے میں بند کردیا مزید تفتیش جاری ہیں ۔

لیویز فورس کے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے مطابق بہت جلد تحقیقات اور تفتیش مکمل کرکے اصل حقائق کو سامنے لائے جائیں گے۔