پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںچمالنگ: کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں...

چمالنگ: کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کےعلاقے چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے سے تین کان کن جاں بحق جبکہ دو کان کن بے ہوش ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چمالنگ میں واقع کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں کام کرنے والے 3 کانکن جاں بحق اور دو بہوش ہو گئے جن کو انکے ساتھیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت قطب الدین، عبدالرحمان اور اختر محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بے ہوش ہونے والوں میں نعمت اور جلالدین شامل ہیں۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز