سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںچودہ اگست تقریبات اور فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے...

چودہ اگست تقریبات اور فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں : بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے چودہ اگست تقریبات اور فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سوراب میں سرمچاروں نے چودہ اگست کے دن ڈپٹی کمشنر کی آفس پر اس وقت دستی بم حملہ کیا جب وہاں پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی کی دھمکی اور لالچوں سے مجبور ہوکر ایسی تقریبات کاْحصہ نہ بنیں کیونکہ بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ ایسے میں کسی جشن اور تقریب کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات بارہ بجے مند سورو میں فوجی کیمپ پر بی ایم بارہ کے گولوں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز