بیجنگ ( ہمگـام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین کے شہر وُہان میں پھیلنے والی کرونا وائرس نے اب تک اٹھارہ ممالک کے شہروں کو متاثر کیا ہے۔ اب تک 5 ملین لوگوں نے وُہان چھوڑ دیا ہے۔ کتوں سے پھیلنے والی نئی وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ اس وائرس کا مرکز چین ہے جہاں سے یہ مسافروں کے ذریعے دیگر ممالک میں بھی پھیل رہا ہے۔ اس بیماری میں سخت بخار، کھانسی، کردوں کے فیل ہو نے کے چانسز ہیں، سانس میں تنگی اہم نشانیاں بتائی جاتی ہیں۔
یہ بڑی عمر کے لوگوں میں جلدی سے پھیل سکتی ہے۔ یہ ایک انسان سے دوسرے میں جلدی پھیل سکتا ہے۔ احتیاطی تدابیر میں ہاتھوں کو مسلسل دھونا، کھانسنے والے مریضوں سے دور رہنا، صفائی کا خاص خیال رکھنا جانوروں سے دوری اختیار کرنا اور بیمار ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا شامل ہیں۔
اب تک کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک اور اس سے ہونے والی اموات کی تفصیلات کے مطابق چین میں 11791 متاثر جبکہ 250 ہلاک، تائیوان میں 10 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں، تھائی لینڈ میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہے، ویتنام میں 6 متاثر افراد سامنے آئے ہیں، ملایشیا میں 8 متاثرین کی اطلاعات ہیں، کمبوڈیا میں 1 متاثر، جاپان میں 14 متاثر، سینگاپور میں 16 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جنوبی کوریا میں متاثرین کی تعداد 12 ہے، سری لنکا میں 1 متاثر، یو اے ای میں اب تک 4 متاثر ہوئے ہیں، ہندوستان میں 1 متاثر، فلپین میں 1 متاثر، نیپال میں1 متاثر، امریکا میں اب تک 7 متاثر ہوئے ہیں، کینیڈا میں 4 متاثر ہوئے ہیں، آسٹریلیا میں متاثرین نے 10 کا ہندسہ عبور کرلیا، برطانیہ میں 2 متاثر فن لینڈ میں 1 متاثر، اٹلی بھی 2 متاثرین کے ساتھ فہرست میں موجود ہے، فرانس میں اب تک 6 افراد متاثر ہوئے ہیں، جرمنی میں 7 متاثر، روس میں 2 متاثر، پاکستان میں 4 متاثر ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چین میں 57 افراد مزید ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ یہ بھی اطلاعات آرہی ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کے بعد شہریوں کو وائرس سے بچانے کیلئے ماسک کم پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں شہریوں کے بچاوٴکے لئے ماسک کم پڑ گئے ہیں۔ جس کے بعد چین کو میڈیکل ماسک کی ضرورت ہے ۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں میڈیکل ماسک کی ایمر جنسی بنیاد پرضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین میں فیس ماسک کے حصول میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کو آن لائن ویب سائٹس سے بھی ماسک ملنا مشکل ہو چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی بدولت نہ صرف چین بلکہ امریکہ، کینیڈا ، دبئی اور دیگر ممالک میں فیس ماسک کی طلب میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔