دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںچین، گوادر میں سرمایہ کاری سے باز رہے، اماراتی سفیر

چین، گوادر میں سرمایہ کاری سے باز رہے، اماراتی سفیر

بیجنگ(ہمگام نیوز) چین میں امارات کے سفیر عمر احمد عدى نسيب البيطار نے امارات الیوم سے کہا ہے کہ چین کی گوادر میں سرمایہ کاری اپنے پرانے دوست کے خلاف اقدامات کے برابر ہے۔ اماراتی سفیر نے چینی حکام کو اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور امارات یہ امید رکھتا ہے کہ چین گوادر میں سرمایہ کاری پر اپنے موقف کو بدلے گا۔ اماراتی سفیر نے کہا کہ چین کا یہ کہنا ہے کہ گوارد کا مسئلہ چین اور پاکستان کا ذاتی مسئلہ ہے، ہم نے ان سے کہا ہے کہ یہ مسائل دوست ممالک میں ناقابل قبول ہوتے ہیں، امارات نے بھی اسی دوستی کی وجہ سے تایوان کو قبول نہیں کیا تھا، اور ہم ابھی اس موقف کو بدلنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ اماراتی سفیر نے مزید کہا کہ ہمیں چین سے توقع ہے کہ وہ دوست ممالک کے خلاف ایسے اقدامات پر نظر ثانی کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے غریب ملک میں چین کی عظیم سرمایہ کاری سے وہ امارات کی جگہ نہیں لے سکیگا، اور ہم پیشگوئی کرتے ہیں کہ چین اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز