واشنگٹن: (ہمگام نیوز)امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ایک چینی انفارمیشن انجینیر کو گوگل سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ خفیہ طور پردو چینی کمپنیوں کے لیے کام کر رہا تھا۔ گارلینڈ کے ایک بیان کے مطابق 38 سالہ لِن وے ڈینگ جسے لیون ڈینگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو پیشہ ورانہ رازوں کی چوری کے چار الزامات کا سامنا ہے۔

بیان میں گن گارلینڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “محکمہ انصاف مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی چوری کو برداشت نہیں کرے گا جو ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں”۔

چین میں قائم دو کمپنیوںکے لیے خفیہ کام کرنے کا الزام انہوں نے مزید کہا کہ”ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ملزم نے چین میں قائم دو کمپنیوں کے لیے خفیہ طور پرکام کرتے ہوئے گوگل سے مصنوعی ذہانت سے متعلق تجارتی راز چرائے۔ ہم امریکہ میں تیار کی گئی حساس ٹیکنالوجیز کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے مضبوطی سے تحفظ فراہم کریں گے۔