شنگھائی: (ہمگام نیوز) چین کے صوبہ شنگھائی میں شدید طوفان کے باعث ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
31 مارچ سے جاری شدید بادی جھکڑوں، موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے 9 شہروں میں 93 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
طوفان کی وجہ سے صوبے کے دارالحکومت نان چنگ میں ایک عمارت کی چھت اُڑ گئی اور شہر کی ایک اور کثیر المنزلہ عمارت سے گِر کر 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے طوفان کی وجہ سے لیکن تاحال مبہم اسباب کے باعث مزید 4 افراد کی اموات کی اور 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
طوفان کے باعث 5 ہزار 700 ہیکٹر زرعی اراضی اور 2 ہزار 751 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
چیانگ شی میٹرولوجی سروس نے جاری کردہ بیان میں عوام کو ہوشیار کیا تھا کہ 31 مارچ کو طوفان کے باعث 127،8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بادی جھکڑ چل سکتے ہیں۔
چین محکمہ موسمیات نے کل کی طوفانی بارشوں کے لئے نیلا الارم اور موسمیاتی حالات کے لئے پیلا الارم جاری کیا تھا۔