چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںچین کا مقابلہ کرنے کے لئے ایشائی ملک امریکا کو فوجی اڈوں...

چین کا مقابلہ کرنے کے لئے ایشائی ملک امریکا کو فوجی اڈوں دینے پر تیار

لندن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق فلپائن نے جنوب مشرقی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی رسوخ پر نظر رکھنے کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈوں تک رسائی میں توسیع کی اجازت دے دی۔

امریکی و فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ 2014 کے معاہدے کے تحت واشنگٹن کو فلپائن میں مزید 4 مقامات تک رسائی دی جائے گی۔

دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 مقامات کے انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے لیے امریکا نے 82 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

ادھر چین نے فلپائن کی جانب سے اپنی سرزمین پر امریکہ کو اڈے دینے سے متعلق اعلان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں موجود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائنی صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کو فلپائن کے فوجی اڈوں تک مشترکہ تربیت، ایندھن ذخیرہ کرنے اور دیگر اقدام کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز