سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںچین 21ویں صدی میں امریکہ کیلئے سب سے بڑا جیوپولیٹیکل خطرہ ہے...

چین 21ویں صدی میں امریکہ کیلئے سب سے بڑا جیوپولیٹیکل خطرہ ہے : سی آئی اے

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے چین کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا جیو پولیٹیکل خطرہ قرار دیا۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے جمعرات کو نیو چائنہ مشن سنٹر کا افتتاح کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ چین کے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکی وسائل اور کوششیں بروقت بروئے کار لائی جاسکے۔
ڈائریکٹر برنس نے چین کو امریکہ کیلئے 21 ویں صدی کا سب سے بڑا جیو پولیٹیکل خطرہ قرار دیا۔
ولیم برنس نے مزید کہا
“ہم نے اپنی تاریخ میں ہر طرح کے خطرات و مشکلات کا بھر پور سامنا کیا ہے اور آج ہمیں چائنا کا مقابلہ کرنے کے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ، لیکن سی آئی اے اس کوشش میں سب سے آگے رہے گی۔”
سی آئی اے نے ٹیکنالوجی ، معیشت ، ماحولیات اور عالمی صحت کو درپیش چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے ایک ٹیکنالوجی مشن سینٹر اور اس ماہرین کے تقرری کا بھی اعلان کیا ہے.
سی آئی اے نے اس مقصد کے لیے ایک سالہ اور دو سالہ ماہرین کو بھرتی کرنے کے پروگرام کا اعلان بھی کیا ہیں۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے فروری میں کانگریس کو بتایا تھا کہ چین کو روکنا ہمارے قومی مفاد میں انتہائی ضروری ہے۔
انھوں نے کہا “چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں گزشتہ چھ یا سات سالوں میں جو ترقی کی ہے وہ ہمیں بیدار کرنے کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ یہ ایک واضح جارحیت ہے. جو کھلی طور پر ہمیں مقابلہ کرنے کی دعوت دیتی ہے۔”
مسٹر ولیم برنس نے اپریل میں امریکی کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے حوالے سے بھی چین امریکہ کا سب سے بڑا حریف ہے۔
چین کی ناکہ بندی کے باوجود ، سی آئی اے کے سربراہ نے روس ، شمالی کوریا اور ایران کے بارے میں اپنے پروگراموں کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان خطرات میں سے اب کچھ بدل گئے ہیں۔
گرچہ سی آئی اے نے چین میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ، لیکن انھوں نے شمالی کوریا اور ایران بارے اپنے مشن مراکز کو بند کر دیا ہے ، جو کہ 2017 میں کھلے تھے۔

ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ تبدیلیاں انتظامی تھی اور شمالی کوریا و ایران بارے پالیسیز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی!

یہ بھی پڑھیں

فیچرز