سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںڈاکٹرز کا سیاہ پٹیاں بندھ کر احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا،...

ڈاکٹرز کا سیاہ پٹیاں بندھ کر احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا، پی ایم اے کوئٹہ ذون

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ ذون کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان بھر میں ڈاکٹر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ تین دنوں سے جاری احتجاج آج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ مزید تین دن اور سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ موجودہ احتجاج کے دوران مختلف ڈاکٹرز کے وفود نے پی ایم اے کوئٹہ ذون کے صدرڈاکٹر  کلیم اللہ مندوخیل سے ملاقات کی اور ڈاکٹرز کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا جس پر ڈاکٹرز کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل نے کہا کہ موجودہ احتجاج سینئر ڈاکٹرز کے خلاف تحقیقات سے قبل ہی غیر آئینی ایف آئی آر کے خلاف کیا جا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کا کوئی فرد قانون سے بالا تر نہیں اور نہ ہی ڈاکٹرز نے کبھی کسی غلط اقدام کی حمایت کی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ڈاکٹرز کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات 19 یا 20 گریڈ کے آفیسر سے کرائی جائیں۔ ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کا محکمہ صحت میں انضمام وقت کی ضرورت ہے جب تک محکمے میں غیر ٹیکنیکل افراد با اختیار رہیں گے محکمے کے مسائل بڑھتے رہیں گے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ڈاکٹرز کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے جائز مطالبات کیلئے احتجاج ہمارا حق ہے ہماری جانب سے احتجاج میں شدت لانے سے عوام پر اثر ہوگا جو کہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو احتجاج میں شدت آنے کی صورت میں تمام تر زمہ داری حکومت اور محکمہ صحت کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز