واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکی وائٹ ہاوس نے صدر جو بائیڈن کی طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت وہ صدرارتی ذمے داریاں پوری کرنے کے اہل ہیں۔

کئی امریکیوں کو جوبائیڈن کی عمر کو لے کر تشویش ہے کیونکہ کہ اگر وہ دوسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوتے ہیں تو اس دوران 86 سال کے ہوجائیں گے۔

اپنے سالانہ طبی معائنے کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے 81 سالہ جوبائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے طبی معائنے کی رپورٹس کی تفصیلات آج ہی جاری کی جائیں گی۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد امریکی صدر نے مزید کہا کہ پچھلے سال سے کچھ مختلف نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سالانہ معاءنے میں 20 ڈاکٹروں کی ٹیم شامل تھی۔

جوبائیڈن ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال پہنچے تھے جہاں وہ ڈھائی گھنٹے تک موجود رہے۔

واضح رہے کہ ایک سروے کےمطابق، 86 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ بائیڈن دوسری بار صدر بننے کےلیے عمر رسیدہ ہیں۔