کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے بعد ابتدائی نتائج جاری کر دیئے گئے۔کابل میں الیکشن کمیشن نے اتوار کواعلان کیا کہ موجودہ صدر اشرف غنی کو50.6 فیصد ووٹ ملے اور عوام نے انہیں دوبارہ صدر منتخب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تاہم یہ بھی کہا کہ یہ حتمی سرکاری نتائج نہیں ہیں اور اشرف غنی کے انتخابی مخالفین اگر چاہیں، تو وہ ان ابتدائی نتائج کو چیلنج کر سکتے ہیں۔