کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جا نب سیدوسرے روز بھی او پی ڈیز کا با ئیکا ٹ کیا جارہاہے۔ کوئٹہ کے سول سنڈیمن ہسپتال ،بولان میڈیکل ہسپتال،ہیلپر آئی ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں پی ایم اے کی کال پر سینئر ڈاکٹر خالد شاہ کیاغواء کی کوشش کیخلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جا رہاہے۔ ڈا کٹر وں کے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کیباعث مر یضو ں کو پریشانی کا سامنا ہے اندرون صوبہ سے آئے ہوئے مریض اس صورتحال سے پر یشان ہیں۔ڈا کٹرز کا مطالبہ ہے ڈاکٹر خالد شاہ کے اغوا کی کوشش کر نے والے ملز مان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحر یک کو و سعت دینگے سینئر ڈاکٹر خالد شاہ کو دو روز قبل رات کے وقت زر غون رو ڈ کے نجی ہسپتال سے نکلتے وقت اغوا کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ڈاکٹر خالد انکا ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوئے تھے۔


