دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeانٹرنشنلڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

سانتو دومنگو ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کیریبین جزیرے پر واقع ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے کے نتیجے میں نومولود سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو کے کاروباری مقام پر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کیریبین کے ادارہ برائے صحت کے مطابق دھماکے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 4 ماہ کا نومولود بھی شامل ہے جس کا جسم 90 فیصد تک جھلس گیا ہے۔

ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اسپتال میں طبی علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز