سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںڈھارڈر میں پولیس ٹرک پر خودکش دھماکہ،10اہلکار جاں بحق،13 زخمی

ڈھارڈر میں پولیس ٹرک پر خودکش دھماکہ،10اہلکار جاں بحق،13 زخمی

 

سبی (ھمگام نیوز) ڈھاڈر میں پولیس ٹرک پر خودکش دھماکہ،10اہلکار جاں بحق تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی ڈھاڈر کے علاقے لنڈی کراس کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی ٹرک پر خودکش دھماکہ ہوا۔

 

دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک بتایا گیا کہ 10 اہلکار جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں جب کہ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر سبی کے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں انکی طبی امداد جاری ہے۔

 

پولیس کے مطابق حملہ آوار موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ ٹرک کے قریب پہچنتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ پولیس جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر مزید شواہد اکھٹا کررہے ہے۔

 

بلوچستان میں اکثر و بیشتر ایسے خودکش کارروائیاں داعش اور تحریکِ طالبان پاکستان قبول کرتی آئی ہیں تاہم اس حملے کی زمےداری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز