Homeخبریںڈیرہ اللہ یار، فائرنگ سے ایک شخص قتل خاتون زخمی

ڈیرہ اللہ یار، فائرنگ سے ایک شخص قتل خاتون زخمی

ڈیرہ اللہ یار( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دیرینہ تنازعہ کا شاخسانہ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں مالک مکان ہلاک جبکہ گولیاں لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی ـ

تفصیلات کے مطابق شہر کی ریلوے کالونی میں گزشتہ شپ دیر سے نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے خادم حسین گولہ کو قتل کردیا جبکہ گولیوں کی زد میں آکر مقتول کی بیوی مسماہ رانی زخمی ہوگئی ہیں ـ

واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے نعش اور زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، تاہم مزید تفتشی ضلعی پولیس کر رہی ہے

Exit mobile version