یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی/تربت: قابض فوج کی بربریت جاری،80 سالہ کماش شہید ، 5افراد...

ڈیرہ بگٹی/تربت: قابض فوج کی بربریت جاری،80 سالہ کماش شہید ، 5افراد لاپتہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت و ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستان کا بربریت جاری ،80 سالہ کماش شہید جبکہ 5افراد حراست کے بعد لاپتہ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے دشت مچات میں گذشتہ شب کو قابض پاکستانی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی ،خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،گھروں کے قیمتی سامان لوٹ لئے اور خواتین و بچوں پر تشدد مزاحمت کر نے پر فورسز نے ایک 80سالہ بزرگ ڈاکٹر اللہ بخش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ سلیم ولد دلمراد اور امیر بخش ولد ڈاکٹر اللہ بخش دو افراد کو حراست میں لیکرلاپتہ کردیا جن میں بعد ازاں امیر بخش کو رہا کردیا گیا اور جبکہ سلیم ولد دلمراد تاحال فورسز کی حراست میں ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا، زین کوہ اور اس کے قریبی علاقوں میں شدید فوجی آپریشن جاری ہے جس میں ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے زین کوہ سے زرائع کے مطابق فورسز نےتین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ مقامی مالداروں کے دو سو سے زائد بھیڑ بکریوں کو بھی فورسز کے اہلکار لوٹ کر لے گئے ہیں لاپتہ کیئے جانے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز