ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سوئی میں آئی ایس آئی کے دفتر کے قریب واقع سی ٹی ڈی کے دفتر پر مسلح افراد نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔
علاقائی زرائع کے مطابق شہر کے قلب میں واقع دفتر پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت رمضان گاجانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت امین گاجانی کے نام سے ہوئی ہے۔
حملے کے بعد پاکستانی فوج نے پی پی ایل فیلڈ کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور فیلڈ کے تمام گیٹس کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیرہ بگٹی ضلع میں سی ٹی ڈی کی جانب سے حالیہ دنوں درجنوں نہتے شہریوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے بعض لوگوں کو بھاری تاوان ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔


