کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقے قیمتی معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ بلوچ گلزمین و پہاڑی سلسلوں میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن میں سوئی گیس، کوئلہ، سونا اور تانبے کے علاوہ قیمتی پتھر مثلاً عقیق، کارنٹ اور ماربل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی نجی کمپنی ‘بی جی پی’ کے کارکنوں کی ایک ٹیم تحصیل لوٹی کے علاقے ٹوبہ نوتکانی میں سروے کا کام کر رہی تھی۔اس دوران بلوچ مزاحمتکاروں نے ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول سے بمب دھماکہ کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے ہونے والے پانچ زخمیوں کو سوئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں۔دھماکے سے گاڑی میں سوار تمام آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیے تھے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے ضلع میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی ایک کمپنی کے ملازم تھے۔ہلاکتوں اور زخمیوں کی مقامی لیویز انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے۔