جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم...

ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے 9 اہلکار ہلاک، 11 زخمی کیئے، بی آر اے

ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے آج مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سغاری میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا اور پھر قافلے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

اس حملے میں پاکستانی فوج کے نو اہلکار ہلاک اور کم از کم گیارہ زخمی کیئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قابض فوج نے لنجو، سغاری اور رئیس توخ میں مظالم کے تمام حدود پار کردیئے ہیں۔

قابض فوج نہتے لوگوں کے گھروں کو دن بھر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا پاکستانی فوج کو نہتے لوگوں کو اس ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور مزید بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز