یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں میجر سمیت چار اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری...

ڈیرہ بگٹی میں میجر سمیت چار اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے، بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میںپ پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں چبدر کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میںسوار ایک میجر سمیت چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز