کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ڈیرہ بگٹی میں پیر کو ہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے 8انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاد یا تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضٗلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کومیں نامعلوم افراد نے آٹھ انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاد یا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی گیس کمپنی کا عملہ اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ۔دریں اثناء ڈیربگٹی کے علاقے توبہ ناتکی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چار انچ کی پانی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی ۔