Homeخبریںڈیرہ بگٹی: پیرکوہ میں ہیضہ وباء سے مزید تین افراد جانبحق

ڈیرہ بگٹی: پیرکوہ میں ہیضہ وباء سے مزید تین افراد جانبحق

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضہ وباء سے مزید دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اموات کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ اس وباء سے سینکڑوں افراد متاثر ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج پیرکوہ میں ہیضہ وباء میں مبتلا روقیہ بی بی ولد اقبال، عرضی ولد عبدالرحمن اور شیر جان ولد کمال ھاں انتقال کرگئے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری ہیلتھ کا دعویٰ ہے کہ پیرکوہ میں ہیضہ وباء کنٹرول میں ہے اور صورتحال پہلے سے بہتر ہو رہا ہے جبکہ حقیقت ان کے برعکس ہے۔

Exit mobile version