یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والی ریلوے ٹریک کو بم دھماکے...

ڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والی ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں : بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بروز اتوار سہ پہر 3 مئی کو قابض پاکستان کے صوبے پنجاب کے زیرانتظام مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ غازیخان سے کراچی جانے والی ریلوے ٹریک کو ہمارے سرمچاروں نے گدائی چونگی کوئٹہ روڈ کے نزدیک بارودی مواد کے ذریعے بم دھماکے سے اڑا دیا جس سے پٹڑی کے دو فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔

اس بم حملے کی زمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہےترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستان ریلوے کی پٹڑی کو بارودی مواد نصب کرکے بم دھماکے سے اڑا دیا۔

تنظیم کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ جہاں تک ہمارے لیئے ممکن ہو ہمارا ہدف قابض پاکستان کے تمام استحصالی ادارے اور منصوبے ہونگے اور ہم ان کو کسی بھی وقت کسی بھی جگہ پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بیان میں میڈیا کےتوسط سے عام عوام کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے راستے میں رکاوٹ بننے اور ریاستی فورسز و خفیہ اداروں کیلئے مخبری کرنے سے اجتناب کریں۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری متعلقہ فرد کے ذمہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز