ڈیرہ مراد جمالی(ہمگام نیوز) سٹی پولیس تھانہ کی حدود سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر الیکشن کمیشن کے سنیئر کلرک کو اغواء کر لیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سنیئر کلرک محمد اسماعیل ایری موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے مصروف ترین علاقہ ٹی اینڈ ٹی چوک سے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں موٹر سائیکل سمیت گن پوائنٹ پر اغواء کر کے اپنے ساتھ لیکر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی