Homeخبریںڈیرہ مراد جمالی، ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کا دیا گیا امدادی سامان فروخت...

ڈیرہ مراد جمالی، ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کا دیا گیا امدادی سامان فروخت کرنیکی کوشش ناکام

ڈیرہ مراد جمالی (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بین الااقوامی ادارہ ورلڈ فورڈ آرگنائزیشن کے فنڈز سے نصیرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والی ترقی فاﺅنڈیشن کا کروڑوں روپے کا راشن فروخت کرنے کی صدر پولیس ڈیرہ مرادجمالی نے کوشیش ناکام بناتے ہوئے ٹرکوں میں لوڈ کروڑوں روپے کا راشن برآمد کرکے ترقی فاﺅنڈیشن نصیرباد کے کوآرڈینیٹر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور سمیت حراست میں لے کرمزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں ترقی فاﺅنڈیشن کے ویئر ہاﺅس سے ٹرکیں بھر کر سندھ کے جانے کا منصوبہ تھا، واقعہ کے بعد ترقی فاﺅنڈیشن کو پروجیکٹ دینے والے بین الاقوامی ادارے ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے افسران ترقی فاﺅنڈیشن ڈیرہ مراد جمالی کے دفتر پہنچ کر کوآرڈینیٹر قلندر بخش مگسی سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

Exit mobile version